کچھ میرے بارے میں
عزیز راکلا ایک کاروباری شخصیت اور انسان دوست ہیں۔انہوں نے دن میں کام اور رات کو پڑھائی کرنے سے شروعات کی۔انہوں نے ایک مزدور سے کلرک، پھر جرنل مینیجرسے بین الاقوامی کمپنیوں کے CEO بننے تک بے مثال ترقی حاصل کی۔
ان کے پاس بہت سی صنعتوں اور مارکٹوں کاوسیع کاروباری تجربہ ہے۔انہوں نے پاکستان،سعودی عرب اور کینیڈا میں شپ بریکنگ Shipbreaking، تعمیراتی شعبے، ٹائروں کی درآمد اور تقسیم، رئیل اسٹیٹ (Real Estate)اور کاشتکاری کے کاروبار کامیابی سے کئے۔
عزیز راکلا انسانیت کی خدمت اور اپنے وطن کو لوٹانے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کئی ملین ڈالرز عطیہ کئے ہیں۔اپناوقت اورکوششیں تعلیم اور صحت اوردیگر فلاحی کاموں میں صرف کرتے ہیں۔ انہوں نے بچوں کے لئے بہت سے اسکول سندھ حکومت،اور دوسری NGO's جیسے TCFکے ساتھ قائم کئے ہیں اور ان کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔عزیز راکلانے Sina Health کے ساتھ بھی ایک ہسپتال قائم کیا اور اس کا انتظام بخوبی چلا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک مسجدبھی تعمیر کی ہے۔

وہ پاکستان کے ایماندار سیاست دانوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں غربت سے لڑنے کے لئے کوشاں ہیں۔وہ اپنی خدمات کے صلے میں پاکستان اور کینیڈا کی حکومتوں اور NGO’S میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔
عزیز راکلا نوکری، روزگار،کاروبار اور زندگی میں کامیابیوں کے حصول کے لئے،ایمانداری،محنت اور اور انسانیت کے اصولوں پریقین رکھتے ہیں۔کاروبار اور نوکری،روزگار میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے انہوں نے کچھ آزمودہ اصول بنائے ہیں۔جن کو وہ اما کہتے ہیں یعنی ایمانداری،محنت اور انسانیت۔
جنون کی حد تک،کام اور زندگی میں کامیابی کے لئے، اپنے تجربات،معلومات اور عملی اقدامات میں دوسروں کو شریک کرنا چاہتے ہیں۔ انکے اس چینل کا مقصد اپنی عالمی کامیابیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے،اپنے خیالات اور گفتگوکوپاکستانیوں کے فائدے کے لئے اجاگر کرنا ہے۔